تھر کوئلہ سے بجلی قیمت میں کمی ہو گی:ڈی جی کول پی پی آئی بی

تھر کوئلہ سے بجلی قیمت میں کمی ہو گی:ڈی جی کول پی پی آئی بی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) نسٹ میں یو ایس، پاکستان سینٹر فار ایڈوانسڈ سٹڈیز ان انرجی کا پاکستان میں پائیدار توانائی کیلئے مقامی کوئلے کے وسائل سے فائدہ اٹھانے کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد۔۔۔

 بتایا گیا پاکستان میں کوئلے کا تخمینہ 185ارب ٹن سے زیادہ ہے جو 200سال سے زیادہ عرصہ 100000 میگاواٹ بجلی پیدا کر سکتا ہے۔ ڈی جی کول پی پی آئی بی سعید علی نواز نے کہا اگلے پانچ سالوں میں بیس لوڈ تھر کوئلے پر منتقل ہونے سے بجلی کی قیمتوں میں کمی آئے گی، تین پلانٹس کی تبدیلی سے باسکٹ قیمت پر 2سے 3روپے کا مجموعی اثر پڑے گا۔ سی ایس او کے ای شہاب قادر خان نے کہا تھر کوئلہ ٹیک آف مرحلے میں ہے اور آخر کار فائدہ مند ثابت ہوگا۔ پراجیکٹس اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ، ری نیو ایبل ریسورسز کے سربراہ سلمان نذیر نے کہا اگر مقامی کوئلہ سستی بجلی پیدا کر سکتا ہے تو اسے ترجیح دی جانی چاہیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں