جلوسوں کے روٹس سے تجاوزات ختم کی جا ئیں ،ڈی سی راولپنڈی

 جلوسوں کے روٹس سے تجاوزات ختم کی جا ئیں ،ڈی سی راولپنڈی

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کے ہمراہ عید میلاد النبی ؐ کے مرکزی جلوسوں کے روٹس کا دورہ کیا۔۔۔

 انہوں نے شہر کے مختلف جلوسوں کے انتظامات اورسکیورٹی سمیت دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسان طارق اور ایس پی راول نے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا جلوسوں کے روٹس پر موجود تجاوزات کو فوری ختم کیا جا ئے ۔جلوسوں کی روٹس کی صفائی کاکام ہر صورت مکمل کیا جائے ۔میلاد کمیٹیوں کے منتظمین وقت کی پابندی پر کار بند ر ہیں ،نئے روٹس کی اجازت نہیں ہوگی۔ ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں