اسلام آباد ماڈل جیل ڈیڈ لائن تک مکمل کی جا ئے ،محمد علی رندھاوا

 اسلام آباد ماڈل جیل ڈیڈ لائن تک مکمل کی جا ئے ،محمد علی رندھاوا

اسلام آباد (دنیا رپورٹ ) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے پیر کے روز اسلام آباد ماڈل جیل کی تعمیر کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔

 اجلاس میں پی ڈبلیو ڈی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسلام آباد ماڈل جیل پر مکمل ہونے والے اور جاری تعمیراتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی کہ باؤنڈری وال اور ایڈمنسٹریشن بلاک کا تقریباً 80-70 فیصد کام مکمل جا چکا ہے ، چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سی ڈی اے کو اس پراجیکٹ کی منتقلی کے تمام مراحل کو جلد مکمل کیا جائے ، جیل کے تعمیراتی کام کو پہلے فیز کے لئے دی گئی ڈیڈ لائن تک مکمل کیا جائے . اسلام آباد ماڈل جیل کے کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جا ئے اور منصو بہ کے فیز ون کی تکمیل کے بعد فیز ٹو پر بھی جلد کام شروع کردیا جا ئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں