جھنگ میں دو کمپنیوں کی فرنچائزز پر چھاپے ،2ملزم گرفتار

جھنگ میں دو کمپنیوں کی فرنچائزز پر چھاپے ،2ملزم گرفتار

اسلام آباد (نیوزرپورٹر) پی ٹی اے اور ایف آئی اے نے مشترکہ طور پر جھنگ شہر اور گڑھ موڑ، ڈسٹرکٹ جھنگ میں نجی کمپنیوں کی دو فرنچائزز پر چھاپے مارے ۔

 دونوں فرنچائزز سم کارڈز کے غیر قانونی اجرا میں ملوث پائی گئیں ۔ چھاپے کے دوران ایک فرنچائز کے مالک کو گرفتار کر کے موبائل فون، دو بی وی ایس ڈیوائسز اور 57 مشکوک سم کارڈز قبضے میں لیے گئے ۔ گڑھ موڑ پر دوسری فرنچائز پر چھاپے میں دو فراد کو گرفتار گیا اور 39 مشتبہ سمز، دو موبائل فونز، ایک لیپ ٹاپ، دو بی وی ایس ڈیوائسز، 32 اصلی شناختی کارڈ، 800 کاپیاں اور انگوٹھوں کے نشانات والے 161 دستخط شدہ سٹامپ پیپرز قبضے میں لیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں