ٹیکسلا:دوست کو قتل کر نیوالا ملزم گرفتار
راولپنڈی (خبر نگار) تھانہ ٹیکسلا پولیس نے 3 روز قبل اپنے ہی دوست کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ولید نامی ملزم نے ساتھیوں سے مل کر عمیر کو قتل کیا تھا اور اس کی لاش نہر میں پھینک دی تھی، دیگر ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہوسکے۔