پنجابی ثقافت کو مل کر اجاگر کرنا ہو گا، پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات

  پنجابی ثقافت کو مل کر اجاگر کرنا ہو گا، پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان کی زیر صدارت پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی میں اجلاس منعقد ہوا۔۔۔

 جس میں ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی سجاد حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر عبد الشکور، ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل مری انعم سمیت دیگر افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی ، ڈائریکٹر سجاد حسین نے بریفنگ دی جس میں بتایا کہ پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی میں پنجابی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف طرز کے پروگرامز منعقد کروائے جاتے ہیں اور خطاطی و تصویری نمائش کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے ۔ پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ پنجابی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ راولپنڈی میں ایسے کئی مقامات ہیں جو پنجابی ثقافت اور تہذیب کی پہچان ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں