ایکسائز آفس کے باہر سے مزید 9 ایجنٹس گرفتار

ایکسائز آفس کے باہر  سے مزید 9 ایجنٹس گرفتار

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)سرکاری دفاتر کے باہر ایجنٹس کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن، ایکسائز آفس کے باہر سے مزید 9 ایجنٹس کو گرفتار کرلیا گیا۔ کارروائی اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا نے کی۔

ایجنٹس کی جانب سے شہریوں سے کام کروانے کے نام پر کمیشن وصول کیا جا رہا تھا، ڈی جی ایکسائز نے کہا ایکسائز آفس میں تمام تر امور جامع انداز میں نمٹائے جا رہے ہیں، ایکسائز آفس میں اضافی کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں، ڈی سی عرفان میمن نے کہا کہ شہری ایجنٹس کی دھو کا دہی سے خود کو محفوظ رکھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں