بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز

 بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز

راولپنڈی(خبر نگار)سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے بغیرہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈائون تیز کردیا، اب شہریوں کو چالان جمع کروانے کیساتھ ہیلمٹ بھی دکھانا لازمی ہو گا۔

موٹر سائیکل سواروں کو چالان ٹکٹس جاری کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی موٹر سائیکلیں بھی قریبی تھانہ جات میں بند کی جا رہی ہیں۔ اس سلسلہ میں سی ٹی او راولپنڈی بینش فاطمہ کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل یا کاغذات کی واپسی کے لیے چالان ادا کرنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو ٹریفک آفیسر یا ٹکٹنگ آفیسر کو ہیلمٹ دکھانا بھی لازمی ہو گا۔ اگر ہیلمٹ نہ دکھایا گیا تو موٹر سائیکل واپس نہیں کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں