راولپنڈی:زیادتی کے مجرم کو عمر قید ، ایک لاکھ جرمانہ کی سزا

راولپنڈی:زیادتی کے مجرم کو عمر قید ، ایک لاکھ جرمانہ کی سزا

راولپنڈی ( خبر نگار) راولپنڈی کی سیشن عدالت نے زیادتی کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر مختلف دفعات کے تحت عمر قید، 10سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

 معین اختر کے خلاف تھانہ واہ کینٹ پولیس نے گزشتہ سال زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا ،گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزم کو زیادتی کے جرم میں عمر قید، 50 ہزار روپے جرمانہ اور سیکشن367-A کے تحت 10 سال قید، 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں