خنجراب سے گوادر تک5ہزار کلومیٹر سائیکل پر سفر کی مہم کا آغاز

خنجراب سے گوادر تک5ہزار کلومیٹر سائیکل پر سفر کی مہم کا آغاز

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )خنجراب سے گوادر تک پانچ ہزار کلومیٹر سائیکل پر سفر کی مہم کا آغاز کردیا گیا۔

 100سے زائد اداروں کے 10ہزار طلبہ سے ملاقاتیں ہوں گی۔اس حوالے سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کا نفرنس کرتے ہوئے سی ٹی پی ایف کے سی ای او معروف کیر یئر کونسلر احمر خان اور سلمان شفا نے کہا کچھ کرکے دکھاؤ مہم کا مقصد نوجوانوں اور والدین کو تیزی سے بدلتے ہوئے چیلنجز کے مطابق تیار کرنا ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں اور خوابوں کے مطابق کیریئر کا انتخاب کرسکیں۔ احمر خان کا کہنا تھا کہ وہ پانچ ہزار کلومیٹر کا سفر سائیکل پر کریں گے جس میں وہ اور ان کی ٹیم کے ارکان 100سے زائد اداروں کے 10ہزار طلبہ دو ہزار والدین اور ہزار سے زائد اساتذہ سے ملاقات کرینگے اور انہیں کیریئر سے متعلق ر ہنمائی فراہم کریں گے ۔ یہ سفر 3مہینے 10دن جاری رہے گا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں