مری:جنگلات کے 35کنٹریکٹ ملازم نوکری سے فارغ

مری:جنگلات کے 35کنٹریکٹ ملازم نوکری سے فارغ

مری (نمائندہ دنیا) محکمہ جنگلات مری کے 35سے زائد ملازمین کی نوکریاں ختم کر کے ان کو بیروزگار کر دیا گیا۔۔

 فاریسٹ سروسز اکیڈمی گھوڑا گلی میں عرصہ 6سال سے کنٹریکٹ پر ملازمت کرنے والے 35سے زائد ملازمین موجودہ حکومت نے کنٹریکٹ میں توسیع نہ کر کے فارغ کر دئیے، ملازمین کا کہنا ہے کہ 2018سے ہر سال ہمارا نیا کنٹریکٹ ہوتا تھا لیکن موجودہ حکومت نے ان کے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں کی جس سے نوبت فاقوں تک پہنچ چکی ہے، عمر زائد ہونیکی وجہ سے ہم کہیں نئی نوکری کیلئے درخوا ست بھی نہیں دے سکتے۔ غریب ملازمین نے وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے داد رسی کی اپیل کی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں