پولی کلینک ادویہ ساز نجی کمپنیوں کو 40لاکھ کی ادائیگی میں ناکام

پولی کلینک ادویہ ساز نجی کمپنیوں کو 40لاکھ کی ادائیگی میں ناکام

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) پولی کلینک ہسپتال نے نجی کمپنیوں کو ادویات، سرجیکل و میڈیکل آلات، ٹیسٹ کٹس سمیت مختلف اشیا کی خریداری کی مد میں 40لاکھ روپے سے زیادہ رقم کی ادائیگی کرنی ہے۔

کمپنیوں نے ادائیگی نہ ہونے پر ہسپتال کو ادویات، خوراک، ڈینٹل مٹیریل، سرجیکل آلات، ایکسرے، ہیپاٹائٹس سمیت مختلف ٹیسٹ، سٹیشنری، میڈیکل و سرجیکل آلات کی فراہمی و مرمت، سکیورٹی و صفائی کے ٹینڈر میں دلچسپی کا اظہار نہیں کیا۔ کمپنیوں کی جانب سے ٹینڈر میں حصہ نہ لینے کے باعث طبی و دیگر اشیا کا ٹینڈر دو ماہ سے نہیں ہو سکا ہے۔ پولی کلینک ہسپتال کے ٹینڈر نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو ٹیسٹ، آپریشن، ڈینٹل سمیت مختلف شعبوں سے علاج میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں