سی ڈی اے نیلامی، پہلے روز 5پلاٹ 11ارب میں فروخت

سی ڈی اے نیلامی، پہلے روز 5پلاٹ 11ارب میں فروخت

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سی ڈی اے کی کمرشل پلاٹوں کی نیلامی کے پہلے روز 5پلاٹ 11ارب میں فروخت کئے گئے۔۔

کمرشل پلاٹوں کا نیلام عام 3اکتوبر تک جاری رہے گا۔ پہلے روز F-8مرکز کے پلاٹ نمبر G۔13کی 1.22ارب، D-16کی 1.24ارب، G-8 مرکز کے پلاٹ نمبر 4Dکی 598.3ملین، بلیو ایریا کے G-8کمرشل پلاٹ نمبر 10کی 5.35 ارب اور I-8مرکز کے پلاٹ نمبر I.Bکی 2.4ارب روپے میں نیلامی ہوئی۔ نیلام عام میں موٹلز، اپارٹمنٹس، کلاس تھری شاپنگ سینٹر کے پلاٹ بھی سرمایہ کاری کیلئے پیش کئے جارہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں