ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آبادمیں عارضی بھرتیاں، کوٹہ معاملہ پر نوٹس، جواب طلب
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد میں عارضی بھرتیوں کے خلاف درخواست پر فریقین کو جواب کیلئے نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔۔
سماعت 15اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔ سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی دائر درخواست میں کہا گیا اسلام آباد کے رہائشیوں کا کوٹہ مختص نہ کرنا غیر قانونی ہے، اس کے بغیر عارضی بھرتیوں کا پراسیس کالعدم کیا جائے۔