راولپنڈی کو صاف ستھرا رکھنا اولین ترجیح، آر ڈبلیو ایم سی
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر جاری ستھرا پنجاب صفائی مہم میں انسداد ڈینگی اور سموگ کے خاتمہ کیلئے کوشاں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے صفائی ورکرز ہمارے معاشرے کے۔۔
وہ خاموش ہیروز ہیں جو مشکل حالات میں اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہیں، راولپنڈی کو صاف ستھرا رکھنا اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار سی ای او آر ڈبلیو ایم سی رانا ساجد صفدر نے ایک بیان میں کیا، انہوںنے کہا بارش کے باوجود صفائی میں مصروف ورکرز کی خدمات لائق تحسین ہیں، ان کی خدمات کو سراہنا اور ان کیلئے بہتر سہولیات فراہم کرنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔