مری : بارش کا پا نی سٹور کر کے استعمال میں لا نیکا منصوبہ شروع

مری : بارش کا پا نی سٹور کر کے استعمال میں لا نیکا منصوبہ شروع

مری(نمائندہ دنیا)وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر مری میں پانی کی قلت پر قابو پانے کیلئے بارشوں کے پانی کو سٹور کرکے زیر استعمال لانے کے منصوبہ کا آغاز کر دیا گیا۔

حکومت پنجاب کی جانب سے تین،چار اورپانچ مرلے کے 100 مکانات کے مالکان کیلئے پہلے مرحلے میں منصوبے پر عملدرآمد شروع کیا جا رہا ہے جس کیلئے انہیں حکومت کی طرف سے مفت پا نی کے ٹینک دیئے جا ئیں گے ، انتظامیہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ خواہش مند افراد اے سی کے دفتر سے درخواست فارم وصول کریں ، درخواست دہندہ کا بجلی کابل 2 سال سے 100 یونٹ تک آتارہا ہو ، پنجاب کے ڈومیسائل کا حامل ہو ،اس مکان میں 10 سالوں سے رہائش پذیر ہو، مکان کی چھت سٹیل کی چادر کی ہو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں