مری میں سیکشن فور کیخلا ف مال روڈ پر مظاہرہ ، شدید نعرے بازی

 مری میں سیکشن فور کیخلا ف مال روڈ پر مظاہرہ ، شدید نعرے بازی

مری (نمائندہ دنیا) متحدہ ایکشن کمیٹی مری کی کال پر سیکشن 4 کیخلاف مال روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ سیکشن فور کو فوری واپس لیا جائے۔

 ہم اپنی جانیں دے دینگے لیکن اپنی جائیدادیں کسی صورت نہیں دینگے ، حکومت پنجاب کی طرف سے سیکشن فور اورمری ایکسپریس وے پر جاری آپریشن کے خلاف مری کی مختلف کاروباری تنظیمیں اور متاثرین احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آفس پہنچ گئے جہاں مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر ڈی سی مری کے آفس کے باہرپولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی، مظاہرین نے کفن اٹھا رکھے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں