سی پی او کی زیر صدارت افسروں کی کارکردگی بارے جا ئزہ ا جلاس

سی پی او کی زیر صدارت افسروں کی کارکردگی بارے جا ئزہ ا جلاس

راولپنڈی (خبرنگار) سی پی او سید خالد ہمدانی کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں وارث خان اورصدر سرکل کے افسران کا اجلاس ہوا۔۔۔

 جس میں ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انویسٹی گیشن، ایس پی صدر، ایس پی راول،ایس پی سی آئی اے ،ایس ڈی پی اووارث خان و صدر سرکل،ایس ایچ اوز اور دیگر افسران نے شرکت کی ، سی پی او سید خالد ہمدانی نے فرداً فرداً افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔ انہوںنے کہا تھانوں میں کرایہ دار وں اور ملازمین کے اندراج کا ریکارڈ مرتب کیا جائے ، مجرموں کی سرکوبی کیلئے مو ثر اقدامات کیے جا ئیں ، سابق ریکارڈ یافتگان کی کڑی نگرانی کی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں