پا نی کی فراہمی اور ’’ اسلام آباد واٹر ایجنسی ‘‘ کے قیام کیلئے ا جلاس
اسلام آباد( خصوصی رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی سربراہی میں اسلام آباد میں پانی کے وسائل کے انتظام اور مسائل کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔۔۔
جس میں واسا راولپنڈی، واپڈا، راولپنڈی کینٹ بورڈ اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندے بھی شریک ہوئے ، محمد علی رندھاوا نے کہا کہ آج کا اجلاس کابینہ کی حالیہ منظوری کے بعد نئی اسلام آباد واٹر ایجنسی کے لئے روڈ میپ بنانے کے لیے اہم ہے ، اجلاس میں تمام سٹیک ہولڈرز نے مشترکہ طور پر مسائل کے حل اور اسلام آباد کے لیے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کا عزم کیا ۔ دریں اثنا چیئرمین سی ڈی اے سے جمعہ کے روز ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فان نے ملاقات کی جس میں باہمی تعاون کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ،کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی نے اسلام آباد کی ترقی کے لئے مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کروائی۔