اسلام آباد، غیر رجسٹرڈ گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کیخلاف کریک ڈاؤن
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے گزشتہ روز مشکوک اشخاص،غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔۔۔
جس کے دوران بدون کا غذات چلنے والے بیسیوں مو ٹر سائیکل مختلف تھانوں میں بند کیے گئے، پولیس افسران نے متعدد مقامات پر ناکے لگا کر چیکنگ کی۔ شہر یوں کا کہنا تھا کہ پولیس اپنی کارکردگی دکھا نے کیلئے لوگوں کو نا جائز تنگ کر رہی ہے ، کئی لو گوں کو کاغذات دکھا نے کے باوجود تادیر رو کے رکھا گیا ۔ پو لیس حکام کا کہنا ہے کہ شہری اپنے اور گاڑی و موٹر سائیکل کے کاغذات سا تھ رکھیں اور دوران پڑتال تعاون کریں۔