پی ایم ڈی سی نے نیا لائسنسنگ پورٹل متعارف کر ادیا
اسلام آباد(نیوز رپورٹر)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے آپریشنل کارکردگی میں بہتری کے لئے نیا لائسنسنگ پورٹل متعارف کرا دیا جس کے ذریعے کیس پروسیسنگ کی کامیابی کی شرح اور کارکردگی میں اضافہ ہوا ہے۔۔۔
نئے پورٹل کی بدولت مختلف سرٹیفکیٹس کے اجرا اور پروسیسنگ میں تیزی آئی ہے، پی ایم ڈی سی نے طبی اساتذہ کے تدریسی تجربے کی پہچان کو آسان بنانے کے لیے ایک نیا پورٹل بھی لانچ کیا ہے جبکہ اپنے عملی ڈھانچے کو جدید بنانے کے لیے ایک نئے انٹرپرائز ریسورس پلاننگ سسٹم کی تنصیب کا منصوبہ بھی زیر غور ہے جس کا مقصد کونسل کے تمام داخلی انتظامی امور کو مکمل طور پر خودکار بنانا ہے۔