ایچ ای سی کی جانب سے 200سری لنکن طلبا کو سکالر شپ عطا

ایچ ای سی کی جانب سے 200سری لنکن طلبا کو سکالر شپ عطا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ایچ ای سی نے علامہ محمد اقبال سکالرشپ پروگرام کے تحت سری لنکن طلبا کے چھٹے بیچ کو 200مکمل اور جزوی طور پر فنڈڈ سکالرشپ سے نوازا۔ ا

س سلسلے میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے پاکستان ہائی کمیشن کولمبو کے تعاون سے کولمبو میں سری لنکن طلبا کیلئے علامہ محمد اقبال سکالرشپ ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کیا۔ مہمان خصوصی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل شیویندرا سلوا تھے جبکہ پاکستان کے ہائی کمشنر میجر جنرل (ر) فہیم العزیز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چیئرمین ایچ ای سی کی جانب سے پاک سری لنکا ہائیر ایجوکیشن کوآپریشن پروگرام کے پراجیکٹ ڈائریکٹر جہانزیب خان نے سری لنکا کے طلبا کو مبارکباد دی۔ پاکستان کے ہائی کمشنر میجر جنرل (ر) فہیم العزیز نے کہا کہ سری لنکا کے طلبا کو یہ وظائف دینا پاکستان اور سری لنکا کے درمیان بہترین برادرانہ تعلقات کا ایک اور ثبوت ہے۔ مہمان خصوصی، ہائی کمشنر اور دیگر معززین نے طلبا میں سکالرشپ ایوارڈز تقسیم کئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں