جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے، ڈی آئی جی

جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے، ڈی آئی جی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس سید علی رضا کی زیرصدارت گزشتہ روز اجلاس منعقد ہوا۔۔

اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز، زونل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ او زسمیت تمام سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی دارالحکومت کی مجموعی سکیورٹی اور کرائم کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، ڈی آئی جی اسلام آباد نے تمام سینئر پولیس افسران کو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کئے اور کہا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کی جائے، ہر افسر اپنے اپنے علاقوں میں خود موجود رہے گا اور تمام ڈیوٹیز کو چیک کرے گا، کسی علاقے میں سنگین واردات کی صورت میں متعلقہ افسر کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں