پنجاب میں پیپلز پارٹی کو مضبوط بنایا جا رہا ہے، گورنر پنجاب
حضرو (نمائندہ دنیا) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی کو مزید مستحکم، مضبوط بنایا جا رہا ہے جس کیلئے نوجوان نسل کو آگے لایا جا رہا ہے ۔۔
کیونکہ نوجوان نسل ہی نے ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کی آخری امید ہیں، وہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں، ملک میں ترقی و استحکام کیلئے جمہوریت کو مستحکم کرنا ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔