حسن ابدال تا کراچی میراتھن کا مقصد مستحق بچوں کیلئے فنڈ ریزنگ ، سٹیزن فاؤنڈیشن
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) حسن ابدال سے کراچی تک 1600 طویل میراتھن ریس کا مقصد دی سٹیزن فاؤنڈیشن کے غریب اور مستحق بچوں کے لیے فنڈ ریزنگ کرنا ہے ۔
پاکستان میں 2 کروڑ 67 لاکھ آؤٹ آف سکولز بچے لمحہ فکریہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار تبارک الرحمن چودھری نے ابرار احمد خان اور انکی ٹیم کی طرف سے جی پی او چوک صدر میں لگائے گئے استقبالیہ کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔