وزارت تعلیم کی سپورٹس فیسٹیول سپانسرز کے اعزاز میں تقریب
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نے سپورٹس فیسٹیول 2024 کے کا میاب انعقاد میں اپنے سپانسرز اور منسلک محکموں کے تعاون پر گزشتہ روز تقریب کا انعقاد کیا ۔
تقریب کی صدارت سیکرٹری تعلیم محی الدین احمد وانی اور ہا ئیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد نے کی۔ سیکر ٹری تعلیم نے سپانسرز اور منسلک محکموں کا شکریہ ادا کیا ۔ سپا نسرز کی جانب سے نمائندگان کو تعریفی اسناد اور شیلڈز دی گئیں۔ محی الدین وانی نے کہا کہ سپانسرز نے تمام پاکستانیوں کے لیے معیاری تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کو یقینی بنانے ، بامعنی شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے وزارت تعلیم کے عزم کو ہمیشہ آگے بڑھایا ہے ۔