سود کی روک تھام کیلئے اقدامات خوش آئند ہیں، سینیٹر ساجد میر

 سود کی روک تھام کیلئے اقدامات خوش آئند ہیں، سینیٹر ساجد میر

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار)امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ تحفظ عقیدہ ختم نبوت اور ناموسِ صحابہ ملک کی اساس اور بنیاد ہے ،امت کی بقا نبی ؐ کی اطاعت ہی میں ہے ۔

 ان خیالات کااظہارانھوں نے لیاقت باغ میں اہلحدیث کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ،کانفرنس سے سینیٹر حافظ عبدالکریم ،حافظ سلمان اعظم ،مولانا عبد العزیز نورستانی، علامہ معتصم الٰہی ظہیر،قاری صہیب احمد،سید سبطین شاہ نقوی،رانا شفیق خاں پسروری،قاری خلیل الرحمٰن جاوید،علامہ غلام مصطفی امن پوری اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم میں سود کی روک تھام کیلئے اقدامات خوش آئند ہیں مگر انہیں عملی جامہ پہنانے کی اشد ضرورت ہے ۔سابق وفاقی وزیر مواصلات ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے کہا کہ سینیٹ میں ناموس صحابہ بل منظور ہوا مگر اس پر عملدرآمد نہ ہو سکا جس کی وجہ سے فرقہ واریت پھیل رہی ہے ، اس بل پر عملدرآمد ضروری ہے ۔ حافظ سلمان اعظم نے کہا کہ ہمارا مقصد نوجوانوں کو قرآن و سنت سے وابستہ کر کے ایک اچھے معاشرے کے قیام میں کردار ادا کرنا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں