سرکاری ادا روں پر عوام کا اعتماد بحال کرنا ہو گا، کمشنر راولپنڈی
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے ڈویژن بھر کے ا سسٹنٹ کمشنرز کے ساتھ منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں عوام کا اعتمادبحال کرنا ہو گا ۔۔۔
سرکاری اداروں پر عوام کا اعتماد بحال کرنے کے لئے عملی اقدامات نا گزیر ہیں ۔ اسسٹنٹ کمشنرز موصول شدہ درخواستوں کے فوری ڈسپوزل کو یقینی بنائیں،کسی کے پاس کوئی بھی درخواست تین دن سے زیادہ اور کورٹ کیس فائل ایک ماہ سے زیادہ پینڈنگ میں نہ رہے ۔کمشنر آفس راولپنڈی میں منعقدہ جائزہ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سبطین کاظمی کے علاوہ ضلع راولپنڈی،اٹک، جہلم، چکوال اور مری کے اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی۔کمشنر راولپنڈی نے مزید کہا کہ ستھرا پنجاب کے لئے اب تک ڈویژن بھر کی 17 یونین کونسلز کو آؤٹ سورس کیا جا چکا ہے جبکہ باقی چار یونین کونسلز کی پری کوالیفیکیشن مکمل جا چکی ہے ، جن یونین کونسلز میں آؤٹ سورسنگ کا پراسیس مکمل ہو چکا وہ یکم دسمبر سے پہلے پہلے آپریشنل فیز میں آ جائیں گی ۔