اسلام آباد لٹریچر فیسٹیول فاطمہ جناح پارک میں کل شرو ع ہو گا

 اسلام آباد لٹریچر فیسٹیول فاطمہ  جناح پارک میں کل شرو ع ہو گا

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)دسو اں اسلام آباد لٹریچر فیسٹیول 8سے 10 نومبر تک گندھارا سٹیزن کلب، فاطمہ جناح (ایف-9) پارک میں منعقد ہو گا۔۔۔

 یہ فیسٹیول آکسفورڈ یونیورسٹی پریس پاکستان اور گیٹز فارما کے اشتراک سے ’’پائیداری: الفاظ سے سوچ کی تبدیلی‘‘ کے عنوان سے منایا جا رہا ہے جو کہ ادب سے دلچسپی رکھنے والے افراد کیلئے ایک دلچسپ تجربہ ہو گا۔ افتتاحی تقریب سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، سیکر ٹری تعلیم محی الدین احمد وانی ، پنجاب کے صوبائی وزیر برائے سکول ایجوکیشن رانا سکندر حیات، افتخار عارف ، نجیبہ عارف ،زہرا نگاہ اور ملیحہ لودھی خطاب کرینگی ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں