آزاد کشمیر:مس کنڈکٹ پر 126اساتذہ معطل
مظفرآباد (بیورو رپورٹ) سیکرٹریٹ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق محکمہ تعلیم سکولز نے بدون این او سی بیرون ملک سفر کرنے والے ملازمین کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔
سیکرٹری تعلیم سے باقاعدہ منظوری کے بعد 126ٹیچرز کے خلاف انکوائری کے بعد کارروائی کی گئی۔ پورے آزاد کشمیر کے سکولوں سے غیر حاضر سٹاف کا ریکارڈ حاصل کرتے ہوئے 68ایلیمنٹری معلمات (نسواں) 55ایلیمنٹری مدرسین (مردانہ)، 1سینئر معلمہ اور 2سینئر مدرسین کو غیر حاضری، بدون این او سی بیرون ملک سفر اور مس کنڈکٹ کی پاداش میں ملازمت سے معطل کر دیا گیا۔ سیکرٹری تعلیم سکولز رزاق احمد ندیم نے کہا بیرون ملک سفر کرنے اور رہائش اختیار کرنے پر سینئر افسروں کے سا تھ ایلیمنٹری ٹیچرز کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے گا۔