سموگ ایڈوائزری جا ری ، چشمے ، ماسک استعمال کر نیکی ہدا یت
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے انسداد سموگ اقدامات کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کر دی۔
سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی ڈاکٹر آصف ارباب خان نیازی نے کہا ہے کہ سموگ سے بچاؤ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے میں ہے ۔ عوام گھر وں سے نکلتے وقت ماسک اور چشمے کا استعمال کریں۔ گاڑیوں کا معائنہ کروائیں تاکہ دھوئیں کی وجہ سے ماحول میں آلودگی کو کم کیا جا سکے ۔تعمیراتی اور کوڑا کرکٹ والی جگہوں پر توجہ دیں تاکہ دھول مٹی وغیرہ نہ اڑے ۔ فیکٹریاں فضائی آلودگی کی روک تھام کرنے والے آلات نصب کریں۔سڑکوں اور گلی محلوں میں کوڑا کرکٹ ہرگز نہ جلائیں، کسان فصل کی باقیات کو آگ لگا کر تلف نہ کریں۔ شجر کاری مہم میں سب بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔گھروں کی صفائی کے دوران جھاڑو کے بجائے گیلا کپڑا استعمال کریں، پانی زیادہ سے زیادہ پئیں، طبیعت خراب ہونے کی صورت میں ہسپتال سے رجوع کریں۔