زرعی تجارت کے فروغ کیلئے ایس پی ایس ہم آ ہنگی ناگزیر ، چیئر مین پی اے آر سی
اسلام آ باد (نامہ نگار)سینٹر فار ایگریکلچر اینڈ بائیو سائنسز انٹرنیشنل (CABI) نے پی اے آر سی، یونائٹیڈ سٹیٹس ڈیپارٹمنٹ آف ایگریکلچر اور یونائٹیڈ سٹیٹس ایجنسی فار انٹرنیشنل ڈ ویلپمنٹ (USAID) کے تعاون سے ایک تقریب منعقد کی۔۔۔
جس کا مقصد با ئیو پیسٹیسائیڈز سمیت پودوں کے تحفظ کی محفوظ مصنوعات کے لیے ملک کے ریگولیٹری فریم ورک کو مضبوط بنانا ہے ۔ افتتاحی تقریب کی صدارت ڈاکٹر غلام محمد علی چیئرمین پی اے آر سی نے کی،انہوں نے کہا پاکستان کی زرعی تجارت کے فروغ کے لیے نئی تجارت اور ایس پی ایس ہم آہنگی ناگزیر ہے ، پی اے آر سی، USAID، USDA، CABI، اور صوبائی محکمہ زراعت کا زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبے میں تعاون مثالی قدم ہے ۔