لوک میلہ آج شروع، وفاقی وزیر اطلاعات 3 بجے افتتاح کرینگے

لوک میلہ آج شروع، وفاقی وزیر اطلاعات 3 بجے افتتاح کرینگے

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)لوک ورثہ کی پچاس سالہ تقریب کے حوالے سے لوک میلہ آج (8 تا 17 نومبر) شکرپڑیاں میں منعقد ہو رہا ہے جس کا افتتاح آج دن تین بجے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور قومی ورثہ و ثقافت عطا اللہ تارڑ کریں گے۔

 اس سال میلے میں ایک خصوصی پویلین کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں پچھلے پچاس سالوں میں کارکردگی کے حوالے سے خصوصی نمائش لگائی جائیگی، اس کے علاوہ ایک بین الاقوامی پویلین بھی لگایا جائے گا جس میں سعودی عرب، انڈونیشا اور ترکی کے سفارت خانے اپنے اپنے ثقافتی ورثے کی نمائش کریں گے ۔ میلہ پاکستان بھر کے ہنرمند کاریگروں، لوک فنکاروں اور لوک موسیقاروں کو اپنی صلاحتوں کے اظہار اور قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اعتراف کا موقع فراہم کر یگا ، ملک بھر سے تقریباً پانچ سو سے زائد ہنرمند، موسیقار، اداکار اور کاروباری افراد ایک ساتھ شرکت کر رہے ہیں۔ داخلہ ٹکٹ 200 روپے اور طلبہ کے لیے 100 روپے فی کس ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں