بنی سے ڈ کیتی و قتل کا تیسرا ملزم بھی گرفتار کرلیا گیا
راولپنڈی (خبرنگار) تھانہ بنی پولیس نے ڈکیتی معہ قتل کے مقدمہ میں ملوث تیسرا ملزم بھی گرفتار کر لیا۔۔۔
دوران ڈکیتی چھینی گئی رقم اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا، ملزم نے دوران واردات فائرنگ کر کے ظاہر خان کو زخمی کیا تھا جو دوران علاج جاں بحق ہو گیا تھا۔ گرفتار ملزم کی شناخت محمد حق عرف ماما کے نام سے ہوئی ہے۔