سبزی منڈی سے 9گرانفروش گرفتار
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے گرانفرو شوں کیخلاف کارروا ئیاں تیزکر دیں ۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر پوٹھوہار انیق انور نے سبزی منڈی آئی الیون میں معائنہ کے دوران سرکاری ریٹ لسٹ سے زائد قیمت وصول کرنے والے 9 دکانداروں کو گرفتار کر لیا ۔ ڈی سی اسلام آبادنے کہا ہے کہ شہری مقررہ نرخوں سے زائدہرگزادانہ کریں اورگرانفروشی پر دکانداروں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کو تحریری شکایت درج کرائیں۔