بچوں کیخلاف جرائم، انٹراپول ٹیم کا دورہ وفاقی محتسب سیکرٹریٹ

بچوں کیخلاف جرائم، انٹراپول ٹیم کا دورہ وفاقی محتسب سیکرٹریٹ

اسلام آباد (نامہ نگار) بچوں کے خلاف جرائم کے حوا لے سے انٹر پول کی ٹیم نے کرمنل انٹیلی جنس آفیسر گیبریلا جاویرا چمورو کونچا کی سربراہی میں گزشتہ روز وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کا دورہ کیا ۔۔۔

جہاں انہیں بچوں کے شکایات کمشنر محمد اشفا ق احمد نے بچوں کے خلاف سائبر کرائمز کو روکنے کے حوالے سے اٹھا ئے گئے اقدامات سے آگا ہ کیا ، انہوں نے ٹیم کو بتا یا کہ کمشنر شکا یات برائے اطفال کے دفتر نے مختلف سطحوں پر بچوں کے خلاف سائبر کرائمز کے معاملے کو بھرپور طریقے سے آگے بڑھایا ہے ، عوامی خدمات کے پیغامات پیمرا، پی ٹی وی، پی بی سی، پی ٹی اے اور سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائے جا رہے ہیں۔ ٹیم کو اس حوالے سے زینب الرٹ اور رسپانس اینڈ ریکوری ایکٹ 2020سے بھی آگاہ کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں