اسلام آباد سے 24گھنٹوں میں 6جرائم پیشہ افراد گرفتار

اسلام آباد سے 24گھنٹوں میں 6جرائم پیشہ افراد گرفتار

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سنگین جرائم میں ملوث 3اشتہاریوں سمیت 6جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر لیا۔

کارروائیاں تھانہ نون، تھانہ لوہی بھیر اور تھانہ بنی گالا پولیس ٹیموں نے کیں، ملزمان میں محمد یاسر، طاہر مسیح، امیر حمزہ و دیگر شامل ہیں، ان کے قبضہ سے 560گرام ہیروئن اور بھاری مقدار میں شراب برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے، جبکہ اشتہاریوں کیخلاف خصوصی مہم کے دوران تین مجرمان کی گرفتاری بھی عمل لائی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں