آر آئی سی میں شعبہ سٹروک انٹروینشن بند، فالج کے مریض خوار
مری (نمائندہ دنیا) راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں قائم شعبہ سٹروک انٹروینشن پروگرام فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث بند ہونے سے فالج کے مریض خوار اور شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔
مری گلیات کوٹلی ستیاں اور گردونواح سے آر آئی سی راولپنڈی جانے والے مریض مایوس واپس لوٹنے پر مجبور ہو گئے ہیں، مریضوں اور ان کے لواحقین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے فوری نوٹس لے کر علاج بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ آر آئی سی میں حکومت کا واحد سٹروک انٹروینشن پروگرام چل رہا تھا جو کہ مبینہ طور پر محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث بند ہو گیا ہے جبکہ پنجاب بھر میں فالج کے مریضوں کو یہ سہولت کسی بھی دوسرے ہسپتال میں میسر نہیں ہے۔