ہنرمندوں کی حوصلہ افزائی پنجاب حکومت کی ترجیح، شازیہ رضوان

ہنرمندوں کی حوصلہ افزائی پنجاب حکومت کی ترجیح، شازیہ رضوان

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پارلیمانی سیکرٹری محکمہ اطلاعات و ثقافت شازیہ رضوان نے پنجاب کونسل آف آرٹس کے لوک میلے میں بنائے گئے پنجاب پویلین کا دورہ کیا ہے۔ پویلین پہنچنے پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل محمد تنویر ماجد اور ڈائریکٹر آرٹس کونسل سجاد حسین نے ان کا استقبال کیا۔

شازیہ رضوان نے کہا پنجاب میں دستکاریاں باقاعدہ صنعت کا درجہ رکھتی ہیں، ہنرمندوں کی حوصلہ افزائی پنجاب حکومت کی ترجیح ہے، پنجاب پویلین میں صوبے کے ہر حصے سے دستکاروں کو مدعو کیا گیا ہے۔ ای ڈی تنویر ماجد نے بتایا کہ پنجاب کے کونے کونے سے لوک فنکار میلے میں پرفارم کر رہے ہیں، چوبری کی تاریخی عمارت اور راویتی گاؤں کی جھلک بھی پنجاب پویلین کی شان میں اضافہ کر رہی ہے۔ پارلیمانی سیکر ٹری نے تمام سٹالز کا وزٹ کیا اور ماہر دستکاروں کو ان کے ہنر پر داد دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں