شکرپڑیاں میں لوک میلہ جاری، پنجاب پویلین توجہ کا مرکز
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) لوک ورثہ، وزارت قومی ورثہ و ثقافت کے زیراہتمام لوک ورثہ کمپلیکس شکرپڑیاں میں جاری لوک میلہ 2024میں پنجاب پویلین شہریوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔۔
جس میں 50سے زائد ماہر ہنرمند مرد و خواتین اپنے پیشہ ورانہ انداز میں لگائے گئے سینکڑوں سٹالوں میں صدیوں پرانی دستکاریوں کی نمائش کر رہے ہیں۔ پنجاب پویلین کے درمیان رنگین لباس میں ملبوس لوک گلوکار اور موسیقار اپنے فن کا مظاہر روزانہ صبح 10بجے سے رات 10بجے تک وقفے وقفے سے کرتے ہیں۔ محکمہ ثقافت پنجاب کی ثقافتی محفلِ موسیقی شام 7بجے لوک ورثہ اوپن ایئر تھیڑ میں منعقد کی گی جس میں مشہور لوک فنکاروں اور موسیقاروں نے اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا اور خوب داد وصول کی۔ یہ میلہ 17نومبر تک جاری رہے گا۔