وکلا کی سوسائٹی میں اہمیت کلیدی نوعیت کی،صدر آزادکشمیر

  وکلا کی سوسائٹی میں اہمیت کلیدی نوعیت کی،صدر آزادکشمیر

میر پور(آن لائن) صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا ہے کہ وکلا کی سوسائٹی میں اہمیت کلیدی نوعیت کی ہوتی ہے۔۔۔

 وکلا آئین و قانون کے محافظ بن کر معاشرے میں آئین و قانون کی بالادستی کے قیام میں فیصلہ کن رول ادا کرتے ہیں۔ تحریک آزادی کشمیر کی جدوجہد میں وکلا برادری نے ہمیشہ مثالی کردار ادا کیا ہے ۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور کے تمام مسائل ترجیحی اور فوری بنیادوں پر حل کیے جائیں گے ، میں بار کا اعزازی ممبر بھی ہوں،میرپور میں پارکنگ پلازہ بنانے کا اعلان کرتا ہوں، وکلا کالونی کے قیام کا اعلان پہلے بھی ہو چکا ہے میں اس سلسلے میں انتظامیہ کو فوری ہدایت جاری کرتا ہوں کہ وہ وکلا کی ہاؤسنگ سوسائٹی کے لیے مناسب جگہ کا انتخاب کر ے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں