چیئر پرسن بی آ ئی ایس پی کی چیئرمین نادرا سے ملاقات
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسرسے ملاقات کی ۔۔۔
جس میں پروگرام سے مستفید ہونے والی خواتین کو فارم ب کے اجرا اور نادرا سے متعلق دیگر اہم سہولیات کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین نادرا نے ا نہیں بی آئی ایس پی کی مستحق خواتین کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مکمل یقین دہانی کرائی۔ دریں اثنا سینیٹر روبینہ خالدنے کہا کہ ہنرمند آرٹ اور دستکاری کی مصنوعات پاکستان کی ثقافتی اور روایتی تاریخ کا ثبوت ہیں، ضروری ہے کہ ہم ان خزانوں کو زندہ کریں ، روبینہ خالد کو الفا مال کی افتتاحی تقریب میں بطور گیسٹ آف آنر مدعو کیا گیا تھا۔