ابوالخیر زبیر صدرملی یکجہتی کونسل، لیاقت بلوچ سیکرٹری جنرل منتخب
اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی مجلسِ قائدین نے صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کو صدر اور لیاقت بلوچ کو سیکرٹری جنرل منتخب کرلیا۔
علامہ ساجد علی نقوی سینئر نائب صدر، کونسل کی ممبر جماعتوں کے سربراہ مرکزی نائب صدر ہوں گے ۔ لیاقت بلوچ نے کہا سیکرٹری مالیات طاہر رشید تنولی جبکہ رابطہ سیکرٹری سید لطیف الرحمن ، سید مرتضیٰ ثاقب، محمد علی کاظمی کو مقرر کیا گیا ہے ۔ سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کی سربراہی میں کونسل کے دستور میں ترمیم و اضافہ، سرگرمیوں کے سالانہ شیڈول، ممبر جماعتوں کی فعالیت، مالیاتی امور، مرکزی دفتر کی فعالیت، ملک گیر مشترکہ پروگرامز اور صوبوں میں تنظیموں کے انتخابی شیڈول طے کرنے کیلئے کونسل کی مرکزی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ کونسل کے دستور کی روشنی میں خطبات جمعہ، مصالحتی،علمی، تحقیقی، سفارشات اور دینی جرائد، ذرائع ابلاغ کمیشنز قائم کر کے ممبر جماعتوں کے نامزد چالیس قائدین، علما اور سکالرز کو ممبر مقرر کر دیا گیا ہے۔