اسلام آباد:مزید 34افراد ڈینگی کا شکار، تعداد 3626ہو گئی

اسلام آباد:مزید 34افراد ڈینگی کا شکار، تعداد 3626ہو گئی

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی دارالحکومت میں مزید 34 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، رواں سال ڈینگی مریضوں کی مجموعی تعداد 3626 ہو گئی۔

 ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کے 16مریضوں کی تصدیق ہوئی اور رواں سال مجموعی تعداد بڑھ کر 2296ہو گئی۔ اس دوران شہری علاقوں اور سیکٹرز میں 18افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی اور رواں سال تعداد بڑھ کر 1330ہو گئی ہے ۔ اسلام آباد میں رواں سال ڈینگی سے متاثرہ افراد میں 67 فیصد مرد اور 33 فیصد خواتین شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں