اوگرا ، ایف بی آر کی ٹریک اینڈ ٹریس ٹیکنالوجی پر مبنی ورکشاپ

 اوگرا ، ایف بی آر کی ٹریک اینڈ ٹریس ٹیکنالوجی پر مبنی ورکشاپ

اسلام آباد(نامہ نگار)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ایف بی آر کے اشتراک سے پاکستان میں تیل کے شعبے میں شفافیت اور عملی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے ٹریک اینڈ ٹریس ٹیکنالوجی کے نفاذ پر مرکوز ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

ورکشاپ کا انعقاد آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل اور آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے تعاون سے کیا گیا جس میں ملک بھر سے نامور ماہرین کو مدعو کیا گیا تاکہ ممکنہ ڈیجیٹل تجاویز پر نظر ثانی کی جا سکے ۔چیئرمین اوگرا نے کہا ایک مضبوط ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم مالیاتی نقصانات کو روکنے ، احتساب کے نظام میں بہتری لانے اور اقتصادی استحکام کو فروغ دینے کیلئے ضروری ہے ، ڈائریکٹر جنرل ایف بی آر (ریفارمز اینڈ آٹومیشن ) نے کہا کہ تیل کے شعبے میں بھی ٹریک اینڈ ٹریس تجاویز کی ضرورت ہے ۔ آر ایف آئی ڈی اور آٹومیٹڈ ٹینک گیجنگ سسٹمز (اے ٹی جی ایس) جیسی مناسب ٹیکنالوجیز کی نشاندہی کریں اور ان ٹیکنالوجیز کو پٹرول پمپس پر نافذ کرنے کے لیے قابل عمل ٹائم لائنز اور کم لاگت والے حل تجویز کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں