راولپنڈی، 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 65 مریضوں کی تصدیق
راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 65 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔۔۔
جبکہ ہسپتالوں میں زیر علاج ڈینگی پازٹیو کے مریضوں کی تعداد 188 ہوگئی، ڈینگی سے متاثرہ کنفرم مریضوں کی تعداد 5986 تک پہنچ گئی۔ رواں سیزن میں ڈینگی سے 11 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔