پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ایکشن، 5 ہزار لٹر پانی ملا دودھ تلف

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ایکشن، 5 ہزار لٹر پانی ملا دودھ تلف

راولپنڈی(دنیا نیوز)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناقص، مضر صحت اور ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت کیخلاف مختلف کارروا ئیوں میں 5 ہزار لٹر پانی ملا دودھ برآمد کرکے اسے موقع پر تلف کر دیا۔۔۔

 فوڈ اتھارٹی کے حکام نے علی الصبح کارروائیاں کیں، ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق یہ کارروا ئیاں مندرہ، پنڈوری اور جہلم چکوال روڈ پر کی گئیں جن کے دوران 5 دودھ بردار گاڑیوں کو 1 لاکھ 70 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ،حکام نے تقریبا ً 1 لاکھ 80 ہزار لٹر دودھ چیک کیا ،اس دوران کل 27دودھ بردار گاڑیوں کو ناکے لگا کرچیک کیا گیا، یہ کا رروا ئیاںوزیراعلیٰ  پنجاب کی ہدایات پر عمل میں لائی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں