بری امام میں غیر متعدی بیماریوں کے علاج کیلئے کلینک کا افتتاح

 بری امام میں غیر متعدی بیماریوں کے علاج کیلئے کلینک کا افتتاح

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے ذیابیطس کی روک تھام اور علاج کے لیے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں، حکومت مرض کے خاتمہ کیلئے کو شاں ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو نورپور شاہاں(بری امام) میں غیر متعدی بیماریوں (این سی ڈی) کلینک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد تقریبا 330ً ملین ہے ۔ 27 فی صد افراد میں ابھی تک ذیابیطس کی تشخیص نہیں ہوئی ،پاکستان دنیا کے تین سب سے زیادہ ذیابیطس کی آبادی والے ممالک میں شامل ہے ۔ این سی ڈی کلینک کا افتتاح کیاجارہاہے جس کا مقصد غیر متعدی بیماریوں کے بڑھتے ہوے بوجھ سے پیشگی نمٹنا ہے، اسی طرز پر مزید پانچ مراکز اسلام آباد میں قائم کیے جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں