نسٹ بزنس سکول سالگرہ، سابق طلبہ، فیکلٹی کی تقریب میں شرکت
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) بزنس سکول (این بی ایس) نے حال ہی میں اپنی 25 ویں سالگرہ ہوم کمنگ ایونٹ کے ساتھ منائی، سابق ڈینز، فیکلٹی، عملہ اور طلباء نے شرکت کی۔۔۔
این بی ایس کے پرنسپل اور ڈین، ڈاکٹر نوخز سرور نے خطاب کیا اور سکول کے اہم سنگ میل اجاگر کیے ۔ این بی ایس نے بین الاقوامی شراکت داریاں قائم کیں جن سے طلباء کے تبادلے کے پروگراموں کی سہولت ملی۔ پرو ریکٹر آر آئی سی ڈاکٹر رضوان ریاض نے بھی خطاب کیا۔ سابق طلبا کے نمائندوں نے این بی ایس میں اعلیٰ تعلیم و تربیت اور کامیابیوں کی حوصلہ افزا کہانیاں شیئر کیں۔ تقریب میں قوالی کی پرفارمنس نے شام یادگار بنا دی۔ برطانیہ، سعودیہ اور عرب امارات و دیگر ممالک سے سابق طلباء نے خاندان کے ساتھ ایونٹ میں شرکت کی۔