سی پیک پر رہائشی منصوبہ ایکسوٹیکاسٹی کا افتتاح، کیک کاٹا گیا
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نزدیک سی پیک پر رہائشی منصوبے Exoticaسٹی کی سائٹ پر افتتاحی تقریب ہوئی جس میں شہریوں، سرمایہ کاروں، ریئلٹرز اور عمائدین علاقہ نے شرکت کی۔
مہمان خصوصی صدر فیڈریشن آف ریئلٹرز پاکستان سردار طاہر تھے جبکہ پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات شازیہ رضوان، اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے نائب صدر ناصر چودھری نے بھی شرکت کی۔ سردار طاہر نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ Exoticaسٹی نے پہلے زمین خریدی، این او سی لیا اور پھر سوسائٹی لانچ کی۔ اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔ شازیہ رضوان کا کہنا تھا وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں ہر بے گھر کو اپنے گھر میں دیکھنا چاہتی ہیں اور اس حوالے سے خصوصی اقدامات بھی اٹھائے ہیں۔